لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ کورونا کی شدت میں کمی کے بعد حالات پر معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں اور امید ہے کہ اب شوبز سر گرمیاںبھی عروج پکڑیں گی،میوزک انڈسٹری فلم انڈسٹری سے جڑی ہوئی ہے او رجب تک فلمیں ہیں میوزک انڈسٹری میں بھی سر گرمیاں منجمدرہیں گی ۔ ایک انٹرویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ حکومت نے کورونا وباء کے دوران جس طرح دوسرے شعبوں کو مالی معاونت دی ہے اسی طرح فلم انڈسٹری کی بھی سرپرستی ہونی چاہیے تاکہ فلمیں بننے سے ہزاروںلوگوںکا روزگار بحال ہو ۔
انہوںنے کہاکہ ایسے کئی منصوبے ہیں جہاںکروڑوں،اربوںلگائے جاتے ہیںاور نتائج نہیں نکلتے،حکومت کو تجویز ہے کہ ایک بار فلم انڈسٹری میں پبلک پرائیویٹ جوائنٹ ونچرکاتجربہ کرے اوراگر اسے کامیابی نہ ہو تو بیشک آئندہ اس سے ہاتھ کھینچ لے۔میں دعوے سے کہتی ہوںیہ تجربہ کامیاب رہے گا اورفلم انڈسٹری کوبے پناہ ترقی ملے گی۔









