کراچی(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ حکومت غریب پر ٹیکس لگاکر الزام آئی ایم ایف پر لگارہی ہے‘منی بحٹ روکنے کے لیے حکومتی اتحادیوں سے جلد رابطے کریں گے‘ اتحادیوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ اس بجٹ کا وزن اٹھاسکیں گے یا نہیں، بجٹ پر بجث میں پہلی تقریر شہبازشریف کریں گے۔
ہفتہ کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت غریب پر ٹیکس لگاکر الزام آئی ایم ایف پر لگارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ منی بحٹ روکنے کے لیے حکومتی اتحادیوں سے جلد رابطے کریں گے‘اتحادیوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ اس بجٹ کا وزن اٹھاسکیں گے یا نہیں، بجٹ پر بجث میں پہلی تقریر شہبازشریف کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کیسا آئی ایم ایف ہے جو بچوں کے دودھ پر ٹیکس لگانے کا کہتا ہے مگر رئیل اسٹیٹ کو حکومت سے دو سال کی ایمنسٹی دلوا دیتا ہے۔سابق وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ یہ حکومت غریب آدمی پر ٹیکس لگارہی ہے اور اپنی اے ٹی ایمز کو اربوں روپے کا ریلیف دے رہی ہے، اوپر سے الزام آئی ایم ایف پر لگارہی ہے۔