مریم اورنگزیب

حکومت عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی پابند ہے، مریم اورنگزیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں لیکن حکومت عوام کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانے کی پابند ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں کو یقین دلاتی ہے کہ وہ ان فسادیوں اور انارکیسٹوں سے محفوظ رہیں گے جو اسلام آباد پر دھاوا بولنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاجروں ، طلبا اور خواتین سمیت تمام شہریوں کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے جسے ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے فیصلہ کیا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں بتایا گیا تھا کہ ہتھیاروں، گولہ بارود اور لاٹھیوں سے لیس لوگ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا حصہ ہوں گے، جنہیں دارالحکومت میں خونریزی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔