عاصم سلیم باجوہ

حکومت صنعتی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، عاصم سلیم باجوہ

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات و چیئر مین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ حکومت صنعتی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم کا مثالی ادارہ ثابت ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کا سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم سے متعلق ویژن واضح ہے ۔