شفقت محمود

حکومت صاف اور شفاف الیکشن نہیں چاہتی، ہمیں الیکشن کمیشن پر عتماد نہیں ہے۔شفقت محمود

اسلام آباد ( رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ حکومت صاف اور شفاف الیکشن نہیں چاہتی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما شفقت محمود نے کہا کہ ہمارے ایک ساتھی کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جبکہ پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہمارے کیمپ پر حملہ کیا گیا۔

شفقت محمود نے کہا کہ حکومت صاف اور شفاف الیکشن نہیں چاہتی، ہمیں الیکشن کمیشن پر عتماد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان ہمارے کمپ میں کیا لینے آیا تھا، ہم حکومت کے اس ہتھکنڈوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ شفقت محمود نے کہا کہ فوری طور پر الیکشن میں جانا چاہیے کیونکہ پنجاب میں حکومت کی اکثریت نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی میں 1 سیٹ پر حکومت کھڑی ہے، اس قسم کی لولی لنگڑی حکومت کو ہم نہیں مانتے۔