لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت سے ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ استعفی دیں اور گھر جائیں، جمعہ کو لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر نے پی ڈی ایم حکومت پر وارکرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سانحہ ہے،انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو کہا جا رہا ہے الیکشن ہوئے تو آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوگا، وزیر اعظم شہباز شریف سامنے آکر اس کی وضاحت کریں۔
