لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنماء وقائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سے معیشت ہی نہیں عوام کی جانوں کو بھی خطرہ ہے ایکسپائرڈ سٹنٹس لگانے کی تحقیقات ہو نی چائیے اور مریضوں کے پیسے واپس کیے جائیں شہباز شریف کے بعد سے ہسپتالوں میں مفت ادویات بند ہیں
وہ ان خیالات کا اظہار وائس چئیرمین ضلع کونسل شیخوپورہ جہانزیب خان کے ساتھ ملاقات کے دوران کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے مہنگا ترین ایل این جی معاہدہ کیا ہے اس معاہدہ میں ملوث عناصر کو بے نقاب کر کے فوری سزا دی جائے عمران نیازی فوری طور پر تقریروں سے وقت نکال کر ایکسپائرڈ سٹنٹس مریضوں کو ڈالنے والے مجرموں کو پکڑیں ملک میں نام نہاد احتساب کا نظام چل رہا ہے حکومتی کارکردگی نہیں بربادی ہے حمزہ شہباز نے کہا کہ پاکستان کی 73 سالہ تاریخ میں کسی نے آٹا چینی تیل کی قیمتیں آسمان تک نہیں پہنچائیں ملکی تاریخ میں اتنی نا اہل نالائق حکومت نہیں آئی جگہ جگہ خواتین سے زیادتی کے واقعات ہو رہے ہیں