کراچی(رپورٹنگ آن لائن) حکومت سندھ کی جانب سے لیاری سے تعلق رکھنے والی باکسرعالیہ سومرو کیلئے 46.5 لاکھ روپے کے چیک کا اعلان کیا گیا ہے۔
سندھ حکومت کے ترجمان نادر گبول نے کا کہنا ہے کہ عالیہ سومرو ابوظبی میں بھارتی حریف کیخلاف پاکستان کی نمائندگی کرینگی، ہماری بیٹیاں ہمارا فخر ہیں، سندھ باصلاحیت نوجوانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گا۔ترجمان نے کہا کہ تھائی لینڈ میں کامیابی کے بعد ایک اور بین الاقوامی سنگِ میل کیلئے تعاون جاری ہے.
یہ کوئی خیرات نہیں، نوجوانوں کی صلاحیت میں سرمایہ کاری ہے۔نادر گبول نے کہا کہ سندھ حکومت کھیل و تعلیم کے شعبوں میں نوجوانوں کی ترقی کیلئے پُرعزم ہے، لیاری سے لاڑکانہ تک نوجوانوں کو عالمی پلیٹ فارمز تک رسائی ملنی چاہیے۔