کراچی (رپورٹنگ آن لائن ) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ یہ آنے والے تین مہینے اہم ہیں، بہت کچھ ہونے والا ہے، اس بار گڑبڑ کچھ زیادہ ہے، حالات کچھ زیادہ خراب نظرآرہے ہیں، اگلے تین ماہ میں حکومت یا اپوزیشن کے لیے ایسی کوئی راہ نکل سکتی ہے۔
سندھ ہائی کورٹ کے باہر پیپلزپارٹی کے رہنما منظوروسان نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مائنس ون بھی ہوسکتا ہے۔ ماضی میں ایسا ہوا ہے ایک ہی مدت میں دو دو وزیراعظم رہے ہیں۔ ہوسکتا ہے اسی پارٹی میں سے دوسرا وزیراعظم ہویا ہوسکتا ہے کہ الیکشن ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ہمارا اپنا تشخص ہے۔ پارٹی کی سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے کہ پیپلزپارٹی عوام کے مطالبے پرلانگ مارچ کرے گی۔ اے این پی بھی ہمارے ساتھ ہے اب تو دھمال لگے گی اور ایسی قلندر کی دھمال ہوگی کہ کوئی نہیں بچے گا۔ ہم تو چاہتے ہیں مارچ تک ہو مگر ہوسکتا ہے کہ فروری کے آخر تک بھی کچھ ہو۔