صدراشرف بھٹی 22

حکومت روزگار کا ذریعہ بننے والے مقامی کاروبار وں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرے’ اشرف بھٹی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدراشرف بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت پائیدار ترقی کے پانچ سالہ پروگرام ” اڑان پاکستان ” پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کرے ،بڑے پیمانے پر روزگار کا ذریعہ بننے والے مقامی کاروبار وں کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کی جائے اور اس حوالے سے منصوبوں کو اس طرز کے قومی پروگراموں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے ۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ معیشت کی ترقی کے لئے برآمدات کا فروغ ضروری ہے اور ہر آنے والی حکومت برآمدی صنعتوں کو کئی طرح کی مراعات اور یلیف بھی دیتی ہے لیکن حکومت چھوٹے کاروبار کی ترقی پر بھی توجہ مرکوز کرے کیونکہ یہ بھی وسیع پیمانے پر روزگار فراہم کرنے کا ذریعہ ہیں۔

حکومت چھوٹے کاروباروں ،ایس ایم ایز کے لئے خصوصی پالیسی بنائے اورانہیں بھی مراعات دی جائیں ،تاجروں کو یوٹیلٹی بلز میں خصوصی رعایت دی جائے اور صفائی کے نام پر کارپوریشن کی غیر ضروری فیسوں سے چھٹکارا دلایا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں