لاہور(رپورٹنگ آن لائن)ناموراداکارہ سویرا شیخ اپنی فیملی کے ہمراہ شمالی علاقہ جات کی سیر کے بعد واپس لاہور پہنچ گئیں۔ اداکارہ سویرا شیخ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گزشتہ ایک ہفتے سے شمالی علاقہ جات کی سیر و تفریح میں مصروف تھیں ۔ انہوںنے کہا کہ ایک ہفتے کی سیر و تفریح سے بھرپو رلطف اندوز ہوئی ہوں اور ذہنی آسودگی بھی میسر آئی ہے ۔
سویرا شیخ نے کہا کہ مجھے خوبصورت قدرتی مناظر دیکھنے کا بے حد شوق ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ جب بھی موقع میسر آئے تو اپنے شوق کو پورا کروں ۔ میں جب بیرون ملک بھی جاتی ہوںتو وہاں بھی سیاحتی مقامات پرجانا میری ترجیح ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کے شمالی علاقہ جات بے حد خوبصورت ہیں جن کاکوئی جواب نہیں ،حکومت کو چاہیے کہ ان علاقوں کو پروموٹ کرے اور دنیا کو ان علاقوں کی خوبصورتی سے روشناس کرایاجائے۔