لاہور چیمبر

حکومت تاجروں کو پارٹنرسمجھے، ریلیف و سہولیات دے‘لاہور چیمبر

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) تاجروں کے ساتھ محاذ آرائی کسی طرح بھی حکومت کے مفاد میں نہیں ، اس سے مزید مسائل پیدا ہونگے،

حکومت صورتحال کی نزاکت کا ادارک کرتے ہوئے تاجروں کو اپنا پارٹنر سمجھے ، انہیں عزت و احترام، ریلیف و سہولیات دے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل

کیے جاسکیں۔ شہر کی مختلف مارکیٹوں کے تاجر وفود سے گفتگو کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر

اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے کہا کہ عزت و احترام اور سہولیات تاجر برادری کا بنیادی حق ہے کیونکہ وہ ملک کی معاشی قوت ہیں،

ٹیکسوں کے ذریعے معیشت کو چلانے اور آگے بڑھانے میں ان کا کردار بہت اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ اچانک لاک ڈاؤن کی وجہ سے

پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے ، اس نے تاجر برادری کے درمیان بے چینی اور پریشانی کو جنم دیا ہے۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ یوٹیلٹی بلز، کرائے، ٹیکسز اور قرضے وغیرہ ادا کرنے کے لیے تاجروں کو آمدن کی ضرورت ہے۔

تاجروں نے کہا کہ کاروبارصرف پنجاب میں بند ہیں جو امتیازی سلوک ہے، کروناوائرس کی صورتحال اب کنٹرول میں ہے.

لہذا کاروبار بند کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، عید الضحی کے موقع پر کاروبار تاجروں اور عوام دونوں کے لیے اہمیت کے حامل ہیں۔

لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ ملک معاشی بحالی کے دور سے گزر ہا ہے ، اس صورتحال میں تاجروں کا کردار انتہائی اہم ہے.

لہذا حکومت ان کی حوصلہ افزائی کرے، سہولیات اور تعاون فراہم کرے۔