بلوچستان 56

حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی

کوئٹہ(رپورٹنگ آن لائن) حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں دفعہ 144نافذ کردی۔

حکومت بلوچستان ہوم ڈیپارٹمنٹ کے ایک نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کرتے ہوئے ہتھیاروں کی نمائش ،استعمال، موٹرسائیکل پر ڈبل سواری ، گاڑیوں پرکالے شیشوں ، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال ، 5یا 5زیادہ افراد کے اجتماع پر پابندی ، عوامی مقامات پرپر مفلر ،ماسک یا کسی دوسرے ذرائع سے چہروں کو ڈھانپنے پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں