شبلی فراز

حکومت بتائے کہ ظلم کے علاوہ ایک سال میں انہوں نے کیا کیا؟ شبلی فراز

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت بتائے کہ ظلم کے علاوہ ایک سال میں انہوں نے کیا کیا؟

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، جن کو عوام نے مسترد کیا ان کو وزراء بنا دیا گیا۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ غیرجمہوری طور پر اقتدار میں رہنے کے لیے قانون سازی کی گئی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ لوٹے اور بھگوڑے اکٹھا کر کے کابینہ بنائی گئی، ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔