اعجاز الحق 187

حکومت اپنے وزن کے نیچے تو دب سکتی ہے کوئی دوسرا نہیں گرا سکتا، اعجاز الحق

ہارون آباد(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ضیا کے صدر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ حکومت اپنے وزن کے نیچے تو دب سکتی ہے کوئی دوسرا نہیں گرا سکتا، ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کارکردگی کی بنیاد پر پہلے نمبر پر آنے والے وزیر کو تین ماہ اور دوسرے نمبر پر آنے والے وزیر کو چھ ماہ کی قید ہونی چاہیے جبکہ شیخ رشید کو 27ماہ کی قید ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جو ایک دوسرے کو گلیوں میں گھسیٹنا چاہتے تھے آج بغل گیر ہیں کوئی عزتِ نفس ہی نہیں ہے، الیکشن ہونے بھی ہیں کہ نہیں؟ جو اپنے نظریات کے مطابق کام کرے گا اس کے ساتھ ہوں گے۔اعجاز الحق نے کہا کہ کرپشن عروج پر ہے جو ہمارے اداروں اور جوڈیشری کا حال ہے بس اللہ ہی رحم کرے، ہیلتھ کارڈ حکومت کے اچھے کاموں میں سے ایک ہے، عوام کو ریلیف دینے پر توجہ دینی چاہیے۔

اعجاز الحق نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس دس اوور باقی ہیں اچھی کارکردگی ہی انہیں بچا سکے گی، پی ڈی ایم نہ عدم اعتماد لائے گی اور نہ ہی لانگ مارچ کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں