لاہور (رپورٹنگ آن لائن)گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے، عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پرنکل چکی ہے، عوام نے سڑکوں پہ آ کر عمران خان کی قیادت پر اعتماد اور حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ ہوا ۔
دونوں رہنماوں کی ٹیلیفونک گفتگو میں سوشل میڈیا ٹیم کو ہراساں کرنے کے واقعات کی مذمت کی گئی ۔ گورنرپنجاب عمر سرفراز چیمہ واقعہ نے واقع کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں اور انتقامی کارروائیوں پر اتر آئی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ حکومت نوشتہ دیوار پڑھ لے، عوام حکومت کے خلاف سڑکوں پرنکل چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے سڑکوں پہ آ کر عمران خان کی قیادت پر اعتماد اور حکومت کے خلاف فیصلہ دے دیا ہے۔