لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)آل پاکستان گڈزٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما نعیم احمدشاہ نے کہا ہے کہ اوور لو ڈنگ بارے حکومت عدالتی حکم پر عملدرآمد کرائے ، مو جودہ دور حکومت میں تاجروں ، صنعتکاروںاور عوام کو بے لگام مہنگا ئی اور لا قانونیت کا سامنا ہے ،حکمران ما ضی کے حکمرانو ں پر تنقید کر نے کی بجائے خود عوام کی حالت بد لنے کیلئے کچھ کر کے دکھا ئیں ۔ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے محمد اظہرقادری،حاجی محمدعارف،حاجی اظہرسراج،چوہدری گل شیروڑائچ ، میاں طاہرمحمود، میاں طیب یونس،
میاں محسن یونس، میاں عامرمشتاق، میاں سرمدنوید، میاں عامراکرام، عبدالرحمان وٹوو دیگر سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہاکہ حکمران اوور لوڈ نگ کاخاتمہ اورایکسل لو ڈ لمٹ قانون کا نفاذیقینی بنائیں، موجودہ حکمران بھی ان حکمرانوں کی طرح ہو گئے ہیں جنہیںچور ڈاکو کہہ کر مخاطب کیا جاتا ہے، قومی شاہراہوں پر لاقانونیت یعنی اوور لوڈنگ کی کھلی اجازت حکومت کی نا لا ئقی ہے۔