شیخ رشید

حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، شیخ رشید

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے، جو راستے بلاک ہیں وہ کھول دیئے جائیں گے۔

اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اور کالعدم تنظیم کے درمیان مذاکرات کی کامیابی کے بعد گرفتار افراد کو رہا کر دیا جائے گا، طے پایا ہے کہ (کل) منگل کی شام تک یہ لوگ وہیں رہیں گے۔