مریم نواز

حکومت اصل مجرم ،نیب صرف آلہ کار ہے، مریم نواز

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نیب صدر مریم نواز نے کہا کہ حکومت اصل مجرم ہے، نیب حکومت کا آلہ کار ہے،نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں‘ نیب سے جب ثبوت مانگتے ہیں تو اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،میرے کیس میں التواءمیں نہیں نیب مانگ رہا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئےصدر مریم نوازنے کہا کہ نیب کے پاس کوئی ثبوت نہیں‘ نیب سے جب ثبوت مانگتے ہیں تو اس کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے‘ کیسز حکومت میں بیٹھے لوگوں کی طرف سے بنائے گئے۔ نیب جواب کہاں سے دے ،،نیب سے جواب نہیں بنتا تو حکومت کو آنا پڑتا ہے، ،یہاں فارن فنڈنگ کا کیس نہیں چل رہا جس میں التواءمانگا جائے میرے کیس میں التواءمیں نہیں نیب مانگ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نوازکے وکیل نے 24 نومبر کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کردی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کے وکیل عرفان قادرایڈوکیٹ نے التوا کی درخواست دائرکی۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث 24 نومبر کو پیش نہیں ہو سکتا۔ 24نومبر کے بجائے سماعت کسی اور تاریخ تک ملتوی کی جائے۔