اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت عوامی خدمات میں آسانی پیدا کرنے اور ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری لانے کےلئے اہل افراد کو تعینات کرتی ہے۔
جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر ز دنیش کمار اور ضمیر حسین گھمرو کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قابل اور اہل افراد کواہم عہدوں پر ذمہ داریاں تفویض کرتی ہے تاکہ عوامی خدمات میں آسانی پیدا کی جاسکے اور ادارہ جاتی کارکردگی میں بہتری لائی جاسکے۔