اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت آئینی ترمیم کے حوالے سے ایوان بالا اور زیریں دونوں ایوانوں میں اپنی تعداد کے بارے میں پراعتماد ہے۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) اور تمام اتحادی جماعتوں کی تجاویز پر غور کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت محض گنتی پر انحصار کرنے کی بجائے وسیع تر اتفاق رائے کی تلاش میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا حکومت کی حمایت کر رہے ہیں کیونکہ حتمی مسودہ ان کی سفارشات کے مطابق تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا ایک حقیقی جمہوریت پسند کے طور پر کام کرتے ہیں کیونکہ وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو قائل کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔