اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ حکومتی وزرا کی پریس کانفرنسیں جھوٹ کے پلندے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہبا ز گل ِ کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت صرف جھوٹ بولنے کے سہارے کب تک چلے گی ،حکومت کی کارکردگی عوام کے حالات سے ظاہر ہوتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سندھ کی عوام 600اور 1100ارب کے پیکج کی راہ تک رہے ہے۔ انھوں نے سوال پوچھتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب،کے پی کے کے ترقیاتی بجٹ کم ہو گئے ہیں،ترقیاتی کام کہاں ہو رہے ہیں؟ ۔پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہر سال حکومتوں کا آڈٹ ہوتا ہے اور وہی محکمہ تمام حکومتوں کا آ ڈٹ کرتا ہے، حکوتی کارکردگی کی رپورٹ تیار کرنیوالے پی پی حکومت کے طریقہ کار پر رپورٹس بنا کر خوش ہو رہے ہیں۔