شفقت امانت علی 156

حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے کلاسیقی موسیقی زوال پذیر ہو چکی ہے ‘شفقت امانت علی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن)نامور گائیک استاد شفقت امانت علی خان نے کہا ہے کہ زندہ قومیں اپنی ثقافت کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ،بد قسمتی سے پاکستان میں کلاسیکل موسیقی کا شعبہ دم توڑتا جارہا ہے ۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکومتی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے کلاسیقی موسیقی زوال پذیر ہو چکی ہے ۔اپیل ہے کہ اس طرف توجہ دی جائے اور جو لوگ بھی اس اثاثے کے امین ہیں ان کی معاونت کرے تاکہ اس فن کو زندہ رکھا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ اب اس فن سے وابستہ فنکار بھی کم ہو گئے ہیں اس لئے ضرورت ہے ان کے تجربے سے استفادہ کیا جائے کیونکہ اگر یہی حالات رہے تو اس فن کا نام و نشان تک مٹ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں