حکومتی اقدامات

حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے’تر جمان پنجاب حکومت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)تر جمان پنجاب حکومت ڈاکٹر شاہد صد یق نے کہ ہے کہ حکومتی اقدامات سے ملکی معیشت میں بہتری آرہی ہے،پی ٹی آئی پنجاب حکومت ماضی کے برعکس صوبے کے ہر شہر کے ہر فرد کی یکساں ترقی پر یقین رکھتی ہے،ملک و قوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوچکے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کا وژن خوشحال ، ترقی یافتہ اور معاشی طور پر مستحکم پاکستان ہے،عوام کی حالت بدلنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا ہے،عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں،عوام کی بے لوث خدمت ہمارا مشن ہے،اسے ہر قیمت پرپورا کریں گے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پورے صوبے میں صفائی کے حوالے سے واضح تبدیلی نظر آنی شروع ہوچکی ہے۔ افسران کو حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون حا صل ہے وہ بھی عوام کو بہتر سے بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے بھر پور محنت کریں۔