بھنگ

حکومتی اجازت کے بعد بھنگ کی 450 اقسام سامنے آگئیں

نیوز رپورٹر۔۔۔

بھنگ
بھنگ کی مختلف اقسام میں سے اب تک ساڑھے چار سو سے زائد مختلف کیمیائی مرکبات دریافت ہو چکے ہیں. ان میں بلحاظ مقدار اہم گروپ کینا بی نائیڈز (cannbinoids) ، ٹرپینز ( Terpenes) اور نباتاتی موم (plant waxes) ہیں.

ان میں سے کینا بی نائیڈز (cannbinoids) کی مقدار کل کیمیائی مرکبات کا قریب پچاس فیصد ہوتی ہے. انہیں کینا بی نائیڈز میں سب سے زیادہ مقدار یعنی قریب چالیس فیصد دو اہم مرکبات ٹیٹرا ہائیڈرو کینا بینول ( tetrahydrocannabinol) جسے ٹی ایچ سی THC کہتے ہیں. اور کینا بی ڈیال ( Cannabidiol) جسے عرف عام میں CBD کہتے ہیں، کی ہوتی ہے .
بھنگ
معروف فارماسسٹ ڈاکڑ نور مہر کے مطابق ٹی ایچ سی THC اور سی بی ڈی CBD کی کیمیائی ترکیب ایک سی ہے. جو یہ ہے. C21H30O2 یعنی ان کے ہر مالیکیول میں کاربن کے اکیس ہائیڈروجن کے تیس اور آکسیجن کے دو ایٹم ہوتے ہیں. مگر ان کی کیمیائی ساخت ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہے. دونوں کی ساخت کی تصویر، تصاویر میں موجود ہے. کیمیائی ترکیب ایک سی ہونے کے باوجود اس ساخت کے فرق کا کردار اتنا اہم ہے کہ صرف THC ہی انسانی نیوران ریسپٹرز پر اثر انداز ہوکر نشہ کی کیفیت طاری کرتا ہے
بھنگ
جبکہ CBD ہر گز نشہ آور نہیں ہے. اور یہی غیر نشہ آور کیمیائی مرکب CBD ہے اپنی گاڑھے گولڈن تیل جیسی شکل کی وجہ سے CBD oil یا Cannabidiol oil کہلاتا ہے. اور یہی وہ گوہر مقصود ہے جس کی بے پایاں خصوصیات کی وجہ سے طبی دنیا میں اسقدر مانگ ہے کہ ساری دنیا اس کی پیداوار کے پیچھے پڑی ہے. خالص ادویہ گریڈ کے CBD OIL کی قیمت تقریباً ایک لاکھ ڈالر یا ڈیڑھ کروڑ روپے پاکستانی فی کلو گرام ہے.
بھنگ
یمارےہاں بھنگ کی خود رو پیداوار وافر موجود ہے۔ بھنگ کی خود رو اقسام جسے بوٹی یا ساوی اور باقی دنیا میں hemp اور میری وانا Marijuana وغیرہ کہا جاتا ہے، کے پھولوں میں میں ٹی ایچ سی THC یعنی نشہ آور کیمیائی مرکب کی مقدار چار فیصد ہوتی ہے. لیکن اس کی خصوصی طور پر نشہ کیلئے تیار کی گئی اقسام میں بارہ سے سولہ فیصد تک THC ہوتا ہے. اسی طرح بہت سی ایسی اقسام بھی ہیں جن میں THC انتہائی کم یعنی صرف صفر اعشاریہ تین فیصد (0.3 %) تک ہوتا ہے جبکہ CBD چار فیصد تک ہوتا ہے. بہت سی سیڈ کمپنیاں اب ایسی اقسام کے بیج تیار کروا کر بیچ رہی ہیں. ان میں سے ایک ویڈ ایکسپریس نام کی کمپنی مندرجہ ذیل مختلف ناموں کے بیج فروخت کررہی ہے.