شہباز شریف 194

حکمران ”سستے ترین“ جبکہ عوام ”مہنگے ترین“ پاکستان میں رہتے ہیں،شہباز شریف

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اوراپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا ہے کہ منی بجٹ کے جو زہریلے بیج 2021 میں بوئے گئے ہیں، ان کا زہریلا پھل 2022 میں قوم کو ملے گا ، عمران نیازی نے معاشی جنگ میں آئی ایم ایف کے آگے ہتھیار ڈال دئیے،منی بجٹ سے معاشی گاڑی کا انجن سیز کردیا ہے ، ب

ے روزگاری اورمہنگائی کے ذمہ دار عمران نیازی اینڈ کمپنی ہوں گے،یہ کرپٹ کمپنی تو پہلے ہی نہیں چل رہی تھی ، اب دیوالیہ پن کے مرحلے میں داخل ہوگئی ہے ،حکمران ”سستے ترین“ جبکہ عوام ”مہنگے ترین“ پاکستان میں رہتے ہیں۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ سٹیٹ بینک کی چابیاں آئی ایم ایف کو دینے اورمنی بجٹ کے تباہی کن اثرات آنے والے ماہ وسال میں نکلیں گے،

سفاکی اور بے حسی کی انتہاءہے کہ کہاجارہا ہے کہ غریب عوام پر اس کا بوجھ نہیں پڑے گا ،حکومت خود مہنگائی کا عذاب نازل کرتی ہے اور پھر کہتی ہے کہ قوم مہنگائی کس وجہ سے ہے سمجھ نہیں رہی۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی تباہی موجودہ حکومت کی وجہ سے ہورہی ہے، یہی اصل وجہ ہے ،منی بجٹ سے معاشی گاڑی کا انجن سیز کردیا ہے ، بے روزگاری اورمہنگائی کے ذمہ دار عمران نیازی اینڈ کمپنی ہوں گے ،قوم اور پاکستان کو بندگلی میں پہنچا کر2022 میں پی ٹی آئی نئے یوٹرن لے گی، قوم دھیان رکھے ۔شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی روایت رہی ہے کہ ہر نئے سال پر ایک نئی مہنگائی کا طوفان قوم پر مسلط کیا،2021 کے آغاز پر عمران نیازی نے اسے ترقی کا سال کہا تھا لیکن یہ بھی تباہی کا سال ثابت ہوا ،یہ بھی کہا تھا کہ ”2021 میں کوئی بھوکا نہیں سوئے گا“ اور بچوں سے دودھ بھی چھین لیا ، سٹیٹ بینک کی نام نہاد خودمختاری بھی ایک کروڑ نوکری، پچاس لاکھ گھر جیسا ایک اور فریب ہے ،افسوس ہے کہ 2021 میں عوام کو شدید مسائل و مشکلات، بجلی گیس، مہنگائی کے عذاب جھیلنا پڑے ۔

انہوں نے کہا کہ دکھ ہے کہ 2021 میں معاشی تباہی، بے روزگاری اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کی بم باری جاری رہی،موجودہ حکومت قوم کے لئے سبق ہے کہ یہ تجربہ انہیں کتنا مہنگا پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں