کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن)سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ حکمران بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان رقبے، سیاسی و سماجی لحاظ سے اہم صوبہ ہے، ماضی میں لوگ مایوس ہو کر سیاستدانوں کی طرف جاتے تھے، آج سیاستدان بے بس ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سینیٹ میں بطور سینیٹر بلوچستان کی ترجمانی کی۔ اب بھی وقت ہے کہ حکمران بلوچستان کے مسائل پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک تمام ادارے اپنا کام نہیں کریں گے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہو سکتے۔








