راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ حکمران بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں سے خوفزدہ ہیں۔
علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ یہاں بیٹھے لوگ نہیں چاہتے بانی کے بچے پاکستان آئیں، بیٹے اپنے والد سے کیوں ملنے نہ آئیں؟ بانی کے بیٹے پاکستانی ہیں ان کے پاس شناختی کارڈ ہے، وہ ضرور واپس آئیں گے، انہیں کیوں روکا جائے گا؟









