لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد اظہر قادری نے کہا ہے کہ حکومت سے مطالبہ ہے کہ اوور لوڈ نگ کاخاتمہ ایکسل لو ڈ لمٹ قانون کا نفاذیقینی بنائیں، قومی شاہراہوں پر اوور لوڈنگ کی کھلی اجازت موجودہ حکومت کی نا لا ئقی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ ان خیا لا ت کا ظہار انہو ں نے مختلف شہروں سے آئے ہوئے گڈز ٹرانسپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہو ں نے کہاکہ عمران خان نے قوم سے دو نہیں ایک قانون کا وعدہ کر کے ووٹ لیے تھے ،ریاست مدینہ کی مثالیں دی گئیں،
کیا ریاست مدینہ کے حکمرانوں نے کبھی اپنی قوم سے وعدہ خلافی کی تھی ۔ انہو ں نے کہاکہ وزیراعظم صاحب آپ عام شاہراہوں پر سفر کریں تو آپ کو معلوم ہو گا کہ قوم اوور لوڈنگ کے باعث تباہ حال سڑکوں پر کتنی اذیت میں سفر کرنے پر مجبور ہے ۔ہمارا مطالبہ آئینی اور قانونی ہے آپ بھی اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری پوری کریں جس کا آپ نے حلف اٹھایا ہے ۔فی الفور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ملکی مفاد میں جاری کردہ آرڈر کے مطابق اوور لوڈنگ کے خاتمے کے لئے ایکسل لوڈ لمٹ قانون پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔