خورشید شاہ

حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کا احساس نہیں، خورشید شاہ

سکھر(رپورٹنگ آن لائن ) احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی پیشی۔ سماعت سات نومبر تک ملتوی۔ خورشید شاہ نے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کا احساس نہیں۔

سکھرکی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں خورشید شاہ کی پیشی کامعاملہ۔ عدالت نے سماعت سات نومبر تک ملتوی کردی ہے۔ عدالت صوبائی وزیر اویس قادر شاہ کے بھائی اور خورشید شاہ کے بھتیجے جنید قادر شاہ کو اشتہاری قرار دے چکی ہے۔ احتساب عدالت کے باہر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کو عوام کی مشکلات کا احساس ہی نہیں ہے۔

مہنگائی بڑھ گئی ہے لوگ رو رہے ہیں۔ عمران خان نے جو یو ٹرن لیا ہے وہ سپر یو ٹرن ہے۔ مدینہ کی ریاست سے چائنہ رول ماڈل ہوگیا ہے۔ میں کسی کو برا نہیں کہتا لیکن سیاستدانوں کو غدار کہنا چھوڑ دو۔ چلو مان لیتے ہیں کہ سب سے زیادہ محب وطن عمران اور اس کی پارٹی ہے۔ مگر ہم بھی دو نمبر محب وطن ضرور ہیں۔

سب محب وطن ہیں۔ میڈیا کو بولنے نہیں دیتے آپ جو کہتے ہیں کاٹ دیتے ہیں۔ ایک وزیر نے بیان دیا کہ پلوامہ میں حملہ کیا لیکن اس کا مقصد انڈیا میں جاکر انڈیا کا جہاز گرانے کا تھا۔ اس بیان پر مودی نے ایف ٹی ایف اے میں بات لے جانے کے لئے شور مچایا ہے۔

وزیر نے جو کہا وہ اس کا مطلب نہیں ہوگا مگر سلپ اف ٹنگ ہوگئی ہوگی۔ کسی سیاستدان کو پارلیمنٹ میں جذباتی نہیں ہونا چاہیے۔ عمران خان پشاور مدرسے میں طلبہ کی شہادت پر بھی وہاں نہیں گیا۔