رسمِ قل 43

حویلی لکھا وساویوالہ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو مرحوم کی رسمِ قل و دستار بندی، ہزاروں افراد کی شرکت

اوکاڑہ
( شیر محمد)وساویوالہ میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو مرحوم کی رسمِ قل و دستار بندی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں سرکاری افسران، سیاسی و سماجی شخصیات، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، وزراء اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران میاں منظور احمد وٹو مرحوم کے بڑے صاحبزادے میاں معظم جہانزیب وٹو کی دستار بندی کی گئی۔ اس موقع پر میاں معظم جہانزیب وٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ اپنے والد مرحوم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنے بہن بھائیوں، عزیز و اقارب اور پارٹی قیادت و کارکنان کو ساتھ لے کر چلیں گے اور عوامی خدمت کے مشن کو پوری دیانتداری سے آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ والد مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو مشعلِ راہ بناتے ہوئے علاقے اور صوبے کی خدمت جاری رکھی جائے گی۔

رسمِ قل خوانی میں شریک اہم شخصیات میں سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ ایڈوکیٹ ،چوہدری ارمغان سبحانی (وفاقی وزیرِ مملکت)، چوہدری طارق سبحانی (چیئرمین پلرا)، لطیف کھوسہ (رہنما پی ٹی آئی، سابق گورنر)، ریاض احمد فتیانہ (ایم این اے)، عاصم شیر میکن (پارلیمانی سیکرٹری لائیوسٹاک)، چوہدری منظور احمد (پاکستان پیپلز پارٹی)، خرم نواز گنڈاپور (رہنما عوامی تحریک)، میاں فدا حسین کالوکا وٹو، سبطین خان (سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی)، محمد عامر کوریجہ پیر آف کوٹ مٹھن، میاں نورالامین ناصر وٹو (ایم پی اے)، ملک علی عباس کھوکھر (ایم پی اے)، راؤ اجمل خان (سابق ایم این اے)، راؤ سعد اجمل خان (رہنما مسلم لیگ ن)، دیوان شاہ زیب احمد،سید صمصام بخاری سابق وزیر اطلاعات پنجاب، دیوان عدنان املاک اور عرفان احمد شیخ شامل تھے۔

شرکاء نے میاں منظور احمد وٹو مرحوم کی سیاسی بصیرت، جمہوری جدوجہد اور عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ تقریب کے اختتام پر مرحوم کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا سلسلہ جاری رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں