اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے پاکستان میں تعینات ابوظہبی کے سفیر احمد الطحیری نے وزارت ریلوے میں ملاقات کی۔ملاقات میں یو اے ای کے سفیر نے وفاقی وزیر حنیف عباسی کو نیا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
ابوظہبی کے سفیر احمد الطحیری نے نیک خو اہشات کا اظہار کیا۔ابو ظہبی کے سفیر نے کچھی بولان میں پنیر ریلوے اسٹیشن کے قریب دہشت گردوں کا کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر حملہ،ٹرین کو ہائی جیک کرنے کے بعد مسافروں کو یرغمال بنانے پر بھی اظہارافسو س کیا۔لاقات کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات اور ریلوے پروجیکٹس کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
پاکستان اورابو ظہبی کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات میں مزید بہتری پید ا ہو رہی ہے۔ ابوظہبی کے سفیر احمد الطحیری نے کہا پاکستان اورابو ظہبی کی دو ستی لازاول ہے۔ ابوظہبی اور پاکستان کے درمیان اخوت اور محبت کے رشتہ بہت مضبوط ہیں، ابوظہبی کے سفیر۔پا کستان ریلویز مستقل طور پر ملکی اور بین لاقوامی سپلائرز کے ساتھ طویل مدتی معاہدوں کے ذریعے اپنے کسٹمرز کو بہتر بنانے میں کوشاں ہے۔
وزیر ریلوے۔ پاکستان کے کاروبار کے لئے دوست ماحول ہے۔جس ایران سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر ریلوے۔ پاکستان اور ابو ظہبی کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بہتر بنانے خواہاں ہے۔محمد حنیف عباسی۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے دو طرفہ معاملات کے امور اور ریلوے کے حوالے سے بھی زیر بحث آئے۔دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے اور اسے وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا۔