اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے داجل چیک پوسٹ بکھر میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔اپنے بیان میں حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور مغفرت کے لیے دعاء کی ۔
وفاقی وزیر ریلوے نے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں، پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے۔ انہوںنے فورسز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشتگرد عناصر قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔









