حمزہ علی عباسی 204

حمزہ علی عباسی کا سانحہ مچھ پر اظہار افسوس

کراچی (ر پورٹنگ آن لائن)اداکار حمزہ علی عباسی نے سانحہ مچھ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بعض شیطان صفت افراد کی جانب سے ہزارہ برادری پر ڈھایا جانے والا یہ ایک المناک سانحہ ہے۔انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں مزدوروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔حمزہ علی عباسی نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے 11 مزدوروں کو بے دردی سے قتل کئے جانے پر مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ‘بعض شیطان صفت افراد کی جانب سے ہزارہ برادری پر ڈھایا جانے والا یہ ایک المناک سانحہ ہے جو دل شکن بھی ہے۔انہوں نے لکھا کہ ‘مجھے صرف یہ سوچ کر دلاسہ ہوتا ہے کہ یا اللہ تو یہ سب دیکھ رہا ہے۔حمزہ عباسی نے اپنے ٹوئٹ میں یہ بھی کہا کہ اللہ رب العزت تمام مقتولین کی مغفرت فرمائے اور متاثرہ خاندانوں کو ہمت اور صبر عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں