حمزہ علی عباسی

حمزہ علی عباسی نے رجب بٹ تنازع کا حیران کن حل پیش کردیا

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے خوبرو اداکار حمزہ علی عباسی نے ٹک ٹاکر رجب بٹ تنازع پر ایک حیران کن حل پیش کیا ہے۔

حمزہ علی عباسی نے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کرتے ہوئے مذہب، روحانیت اور موجودہ سماجی رویوں پر کھل کر بات کی اور ساتھ ہی رجب بٹ کے متنازعہ کیس پر ایک نہایت اہم تجویز بھی پیش کی۔حمزہ علی عباسی نے گفتگو کے دوران مذہبی علما اور عام عوام کے درمیان جاری برسوں پرانے تنا پر بات کی، انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بارہا ایسا ہوا ہے کہ کوئی کچھ کہہ بیٹھتا ہے، یا تو اس کی بات کو غلط سمجھ لیا جاتا ہے یا پھر ناسمجھی میں کوئی بیان دیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس کے نتیجے میں ہنگامہ کھڑا ہو جاتا ہے، حال ہی میں یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا، جس کے بعد وہ ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔حمزہ علی عباسی نے اس صورتحال کا حل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف عوام کو چاہئے کہ اپنے بیانات میں احتیاط برتیں اور غیر ضروری باتوں سے گریز کریں، مگر ساتھ ہی مذہبی طبقے کو بھی نرمی اور درگزر کا رویہ اپنانا چاہئے۔حمزہ نے زور دے کر کہا کہ اگر کوئی اپنی غلطی تسلیم کرلے اور معذرت پیش کرے تو اسے معاف کر دینا چاہئے، معاملے کو طول دینے کے بجائے اسے ختم کر دینا ہی عقل مندی ہے۔