لاہور( رپورٹنگ آن لائن)پنجاب اسمبلی میں قائدحزب اختلاف حمزہ شہباز کے انتخابی حلقہ میں آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے (ن)لیگ لاہور کے ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات و چیئر مین یونین کونسل قلعہ گجر سنگھ عامر خان کی سربراہی میں اہم اجلاس ہو ا۔
اجلاس میں سید اصغر گیلانی،سیف اللہ ،زاہدخان،سہیل بٹ رانا کاشف،محمد حبیب،محمد اعجاز،مون بٹ ،محمد فیض اور محمد ارشاد سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں حمزہ شہباز کی آزاد کشمیر الیکشن کے حوالے سے ہدایت پر عملدرآمدبارے حکمت عملی طے کی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حلقہ میں تمام کشمیری مہاجروں سے مسلسل رابطے جاری رکھے جائیں گے ۔