حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

لاہو ر(رپورٹنگ آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم عہدہ ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق لاہور میں حمزہ گروپ متحرک ہوگیا پرانے کارکنوں ساتھیوں سے رابطے شروع کر دیئے گئے، حمزہ شہباز کا سٹیٹ گیسٹ ہاﺅ س لاہور میں دفتر تیار ہوگیا جہاں خصوصی پروٹوکول اور سٹاف بھی دیا جائے گا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ حمزہ شہباز عرصہ دراز سے سیاسی منظر نامے سے غائب تھے ، حمزہ اپنے ساتھیوں کی احساس محرومی دور کرنے کے لئے دوبارہ متحرک ہوئے ہیں۔ذ

رائع کے مطابق وفاق اور پنجاب میں نظر انداز کئے گئے اراکین اسمبلی اور رہنماﺅں کی حمزہ شہباز میں خصوصی دلچسپی ہے، حمزہ شہباز اہم حکومتی امور اور پارٹی ورکرز کے کام ترجیحی بنیادوں پر کریں گے۔