امتحانات ملتوی

حمزہ شہباز کا اے اور او لیول کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے بھی کورونا صورتحال کے باعث او اور اے لیول کے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ نیپال، بھارت، بنگلا دیش، یواے ای اوربرطانیہ میں کیمبرج امتحانات کا سلسلہ منقطع کیا جا چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوروناکے باعث جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر کے ممالک نے کیمبرج کے امتحانات ملتوی کردیے ہیں، ایسے میں او اوراے لیول کے امتحانات لینازیادتی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کورونا کے خوف کی وجہ سے بچوں کی ذہنی صحت پر بھی سنگین اثرات پڑے ہیں، باقی ممالک اسکول گریڈ اسسمینٹ فارمولا اپنا چکے ہیں جب کہ برٹش کونسل بھی اس بارے میں پالیسی سازی کرکے رعایت کااعلان کرچکی ہے۔