صلاح البرداویل خان یونس

حماس کے سرکردہ رہ نما صلاح البردویل اہلیہ سمیت اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق

تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )ذرائع نے اتوار کی رات اطلاع دی کہ حماس کے سیاسی بیورو کے رکن صلاح البرداویل خان یونس پر اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے ۔

حماس اور فلسطینی میڈیا نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس پر اسرائیلی فضائی حملے میں حماس کے سیاسی رہنما صلاح البرداویل کی شہادت کا اعلان کیا۔

حماس کے حامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن البردویل اور ان کی اہلیہ اسرائیلی فضائی حملے میں مارے گئے۔