مارکو روبیو

حماس کے حامیوں کو ڈی پورٹ کرنے کیلئے انکے گرین کارڈ اور ویزے منسوخ کررہے ہیں، مارکو روبیو

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیوکا کہنا ہے کہ امریکا حماس کے حامیوں کے گرین کارڈ اور ویزے منسوخ کررہا ہے تاکہ انہیں ڈی پورٹ کیا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو کے اعلان کے باوجود امریکا کی وفاقی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کو فلسطین نواز شخصیت محمود خلیل کو جبری طور پر وطن بھیجنے سے روک دیا ہے۔گرین کارڈ ہولڈر محمود خلیل کی وکیل ایمی گرئیر نے اپنے مکل کی گرفتاری عدالت میں چیلنج کی جس پر جج جیسی فرمین نے فریقین کے دلائل کیلئے 12مارچ کی تاریخ مقرر کردی۔

امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ایجنٹس نے محمود خلیل کو مین ہٹن میں ان کے یونیورسٹی اپارٹمنٹ سے ہفتے کی رات گرفتار کیا تھا جہاں وہ اپنی حاملہ اہلیہ کے ساتھ رہائش پذیر تھے، خلیل کو اس سے پہلے لیوزی اینا میں بھی حراست میں لیا جا چکا تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق محمود خلیل الجزائر کی شہریت رکھتے ہیں مگر ان کے آباو اجداد کا تعلق فلسطین سے ہے.

انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی سیعالمی امور میں پچھلے سال ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی، فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ کرنیوالے وہ پہلیطالب علم رہنما ہیں جنہیں ٹرمپ انتظامییہ ڈیپورٹ کرنا چاہتی ہے۔اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے تسلیم کیا کہ خلیل کی گرفتاری ان کے حکم نامے کے سبب کی گئی اور ایلون مسک نے بھی الزام لگایا ہے کہ خلیل کی سرگرمیاں حماس سے جڑی تھیں تاہم خلیل کی رہائی کے لیے ایکشن نیٹ ورک تنظیم 9 لاکھ افراد کے دستخط حاصل کرچکی ہے جس میں ٹرمپ انتطامیہ کے اقدام کو نسل پرستی اور فلسطین نوازوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش قرار دیا گیا ہے۔