امریکی صدر جو بائیڈن

حماس کے انکار کے باوجود بائیڈن پر امید ہم ابھی تک کسی معاہدے پر نہیں پہنچے لیکن قریب تر ہیں،امریکی صدر

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)حماس کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کی نئی امریکی تجویز کو مسترد کیے جانے کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ معاہدے تک پہنچنا پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بائیڈن نے اوول آفس میں ایک تقریب کے موقع پر کہا کہ ہم ابھی تک کسی معاہدے پر نہیں پہنچے ہیں تاہم اب تصفیہ تک پہنچنا تین دن پہلے کے مقابلے میں قریب تر ہے۔

وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں یہ بھی بتایا کہ امریکی صدر نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے غزہ مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت پر الگ الگ بات چیت کی ہے۔