غزہ (رپورٹنگ آن لائن )حماس نے غزہ کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت کی ہے جس میں کم از کم ستائیس فلسطینی لقمہ اجل بن گئے۔ حماس نے اسے جنگ بندی معاہدے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔
حماس نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ غزہ شہر اور خان یونس میں اسرائیلی قبضے کی جانب سے کی جانے والی ہولناک سفاکیت کی شدید مذمت کرتی ہے جس کے نتیجے میں ہمارے پچیس سے زائد شہری مارے گئے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
حماس کے مطابق یہ ایک خطرناک جارحیت ہے جس کے ذریعے جنگی مجرم بنجمن نیتن یاھو ایک بار پھر ہمارے عوام کے خلاف نسل کشی کی طرف بڑھ رہا ہے۔حماس نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے اعلان کردہ وعدوں کی پاسداری کرے اور اسرائیل کو روکنے کے لیے فوری اور سنجیدہ دبا ڈالے تاکہ جنگ بندی کا احترام یقینی بنایا جاسکے۔









