رجب طیب ایردوان 56

حماس کی حمایت ہر صورت جاری رکھیں گے،ترکیہ صدر

استنبول(رپورٹنگ آن لائن)ترکیہ کے صدر طیب اردوآن نے دو ٹوک اور کھلے انداز میں کہا ہے کہ ان کا ملک فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس اور اس کے رہنمائوں کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

کوئی بھی ہمیں مجبور نہیں کر سکتا کہ ہم حماس کو دہشت گرد قرار دیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے اس امر کا اظہار استنبول میں کی گئی اپنی ایک تقریر کے دوران کیا ۔طیب اردوآن نے کہا ترکیہ ایک ایسا ملک ہے جو حماس اور اس کے لیڈروں کے ساتھ کھلے طور پر بات کرتا ہے اور ان کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ خیال رہے ترکیہ کے صدر طیب ایردوآن اسرائیل کے سخت نقاد ہیں۔

خصوصا جب سے اسرائیل نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جنگ شروع کر رکھی ہے۔غزہ میں اسرائیل کی جاری جنگ اسرائیل کی طرف سے لڑی جانے والی تمام تر جنگوں میں سے طویل تر ہے۔ جنگ چھٹے ماہ میں داخل ہو چکی ہے اور اس دوران تقریبا 31 ہزار فلسطینی اسرائیلی فوج کے ہاتھوں قتل ہوئے ہیں۔

جبکہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 23 لاکھ فلسطینی بیگھر ہو چکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت فلسطینی عورتوں اور بچوں کی ہے اور بیگھر ہونے والے ان فلسطینیوں میں کم از کم نصف تعداد خواتین کی ہے۔اس جنگ کے شروع ہونے کے بعد سے اسرائیل کو اردوآن نے ایک دہشت گرد ریاست قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں