چین 23

حماس کی جانب سے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے پرخوشی ہوئی،ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ حماس کی جانب سے 3 یرغمالیوں کی لاشیں واپس کرنے پرخوشی ہوئی ہے.

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے اب تک دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوائیں۔امریکی صدر نے کہا کہ امریکا یوکرین کو ٹوماہاک کروز میزائل دینے پر فی الحال غور نہیں کر رہا۔انہوں نے کہا کہ نائجیریا میں امریکی زمینی فوج یا فضائی حملے ممکن ہیں، نائجیریا میں مسیحیوں کو بڑے پیمانے پر ہلاک کیا جارہا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سپریم کورٹ میں ٹیرف سے متعلق کیس ملک کی تاریخ کا اہم کیس ہے، سپریم کورٹ میں ٹیرف کیس کی سماعت میں شرکت نہیں کروں گا اور میں کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتا جو اس فیصلے کی اہمیت کو کم کرے۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا برسوں سے ہمارے خلاف ٹیرف لگارہی تھی، ہم کئی ممالک خاص طور پر چین کی جانب سے استحصال کاشکار رہے، مگر اب ایسا نہیں ہے ٹیرف نے ہمیں زبردست قومی سلامتی دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں