پیرس(رپورٹنگ آن لائن)فرانس کے وزیر خارجہ جین نوئل بارو نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا ہے کہ حماس کو غیر مسلح کیا جائے اور اسے غزہ کی پٹی سے ہٹایا جائے۔
بارو نے اپنے ایکس اکانٹ پر ایک پوسٹ میں مزید کہا کہ غزہ میں امداد بڑی مقدار میں پہنچنی چاہیے۔ حماس کے پاس موجود یرغمالیوں کو بغیر کسی شرط کے رہا کیا جانا چاہیے۔








