حماس

حماس کا کویت کے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے سے متعلق اصولی موقف کا خیر مقدم

غزہ (ر پورٹنگ آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت نے خلیجی ریاست کویت کے اسرائیل سے تعلقات استوار کرنے سے متعلق اصولی موقف کا خیر مقدم کیا ہے۔ حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جماعت برادر ملک کویت کے اسرائیل سے تعلقات استوار نہ کرنے سے متعلق موقف قابل تحسین ہے۔

کویت نے اسرائیل سے تعلقات استوار نہ کرنے سے متعلق اپنا موقف بیان کر کے فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت ہی نہیں بلکہ صہیونی ریاست سے دوستی کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کی حکومت اور اس کے اداروں کا صہیونی ریاست کے ساتھ تعلقات کے خلاف موقف قابل تحسین ہے۔