حماس

حماس وفد کی ایران کے نومنتخب صدرکی تقریب حلف برداری میں شرکت

مقبوضہ غزہ (رپورٹنگ آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کیسربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کا اعلی اختیاراتی وفد ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ جماعت کی قیادت کو ایران کی طرف سے صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی سرکاری سطح پر دعوت دی گئی تھی۔

حماس کی قیادت برادر اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں ایران پہنچی اور ایران کے نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔خیال رہے کہ 19 جون ہفتے کے روز ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ابراہیم رئیسی 61 اعشاریہ 95 فی صد ووٹ لے کرملک کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ صدارتی انتخابات میں ٹرن آوٹ 48 اعشاریہ 8 فی صد رہا۔