تل ابیب (رپورٹنگ آن لائن )غزہ پر ظلم کے پہاڑ توڑنے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حماس امریکا کی پیش کردہ جنگ بندی تجویز کو مسترد کر رہی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیل یرغمالیوں کی واپسی تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔ان کا کہنا تھا کہ حماس کو شکست دینے کے لیے فوجی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔