حماد اظہر

حماد اظہر کی پارٹی رہنماں ،کارکنوں کو گھروں پر خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی ہدایت

لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے قائمقام صدر حماد اظہر نے پارٹی رہنماں اور کارکنوں سے کہا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے گھر وںکے احاطے کے اندر بلکہ سڑکوں اور آس پاس کے گھروں میں بھی خفیہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ ہدایت پی ٹی آئی کے ارکان کے مبینہ اغواء ، جبری گمشدگیوں اور صوبوں میں ان کے گھروں اور کاروبار پر چھاپوں کے تناظر میں سامنے آئی ہے۔

حماد اظہر نے پوسٹس کے ذریعے پارٹی کارکنوں سے وائرلیس وائی فائی والے فعال کیمرے استعمال کرنے کو کہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے پولیس نے کیمروں کی لوکیشن ٹریس کی اور پھر انہیں توڑ دیا۔انہوں نے پولیس پر ڈی وی آر چوری کرنے کا بھی الزام لگایا۔