حماد اظہر 108

حماد اظہر سمیت چار ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع

لاہور ( رپورٹنگ آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی گلبرگ میں جلائو گھیرائو کے مقدمے میں تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر سمیت چار ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کر دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے تھانہ گلبرگ پولیس کی درخواست پر حماد اظہر، غلام عباس، علی عباس اور سرمد ملک کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کی۔

پولیس کا درخواست میں موقف تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے متعدد کوششیں کیں لیکن ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں۔ استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان کے خلاف اشتہاری کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں